the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد۔ 20۔ جنوری (ایجنسیز) کرناٹک میں بنگلور کے ہوسا کوٹ کے قریب آج علی الصبح راجیش ٹراویلس کی ایک ٹورسٹ بس‘ ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 5 مسافرین برسر موقع ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس سڑک حادثہ میں دوسرے 29 مسافرین بھی زخمی ہوگئے۔ معلوم ہوا ہے کہ حادثہ کے وقت بس میں 52 مسافرین سوار تھے۔ زخمیوں کو بنگلور کے ایم ای جی ہاسپٹل میں شریک کروادیا گیا ہے۔ مسافرین نے کہا کہ حادثہ کے وقت بس کا ڈرائیور حالت نیند میں تھا۔ ذرائع کے مطابق حادثہ کے تعلق سے جب معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی گئی تو انتظامیہ نے سرد مہری سے کام لیا۔ معلوم ہوا ہے کہ راجیش ٹراویلس کے مالک نے اخباری نمائندوں پر ہی یہ کہتے ہوئے برہمی ظاہر کی کہ آر ٹی سی کی بسوں کو چھوڑ کر صرف خانگی بسوں کو ہی کیوں نشانہ بنایا جاتا ہے۔ راجیش ٹراویلس کے مالک کا استدلال ہے کہ ان کی بس کے ڈرائیور نے ایک شخص کو بچانے کی کوشش کی جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ رونما ہوا۔
جنگاؤں میں ٹرانسکو عہدیداروں کی لاپرواہی سے عوام کو مشکلات
جنگاؤں۔20جنوری (اعتماد نیوز) جنگاؤں کے گرنی گڈہ علاقہ میں گزشتہ سال سڑکوں کی تعمیر وتوسیع کے کام انجام دیئے گئے تھے۔ جس کے بعد اے پی ٹرانسکو عہدیدار اور کنٹراکٹرس کی جانب سے برقی کے نئے کھمبے پرانے کھمبوں کو نکالے بغیر ہی نصب کئے گئے۔
لاری کو روک کر پارچہ کا سرقہ بالجبر‘ 5 رکنی ٹولی گرفتار
ڈرائیور اور کلینر پر مہلک ہتھیاروں سے حملہ
حیدرآباد۔20۔جنوری (اعتمادنیوز) بہادر پورہ پولیس نے 5رکنی ڈاکوؤں کی ٹولی کو گرفتار کرلیا جس نے میر عالم روڈ پر 10اور 11جنوری کی شب کپڑوں کے بنڈل سے لدی لاری کو ڈرائیور اور کلینر پر حملہ کے بعد لوٹ لیا تھا۔ ٹولی کے 3ارکان فرار ہیں جن کی سرگرمی سے تلاش شروع کردی گئی ہے۔ جوائنٹ کمشنر سٹی پولیس ایم شیوا پرساد نے اخباری نمائندوں کو بتایاکہ ٹولی کے قبضہ سے 28لاکھ روپے کے کپڑوں کے بنڈل ضبط کرلئے گئے۔ انہوں نے بتایاکہ بسواکلیان کرناٹک سے تعلق رکھنے والا ڈرائیور ملپا اور اس کا ساتھی ملازم ویرپا لاری نمبرAP13 W 8441میں کپڑوں کے بنڈل لے جارہے تھے کہ چندرائن گٹہ بنڈلہ گوڑہ کے رہنے والے سید غوث‘ محمد صابر‘ محمد حبیب‘ سید خلیل‘ عبدالمحسن ‘ سید



توفیق‘ محمد غوث ‘ سید عامر حسین نے چاقووں اور دیگر ہتھیاروں سے ڈرائیور اور کلینر پر حملہ کردیا۔ ملزمین نے دونوں کے ہاتھ پیر باندھ دئے اور لاری کو ایس وائی آر گارڈن بالاپور میں خالی کروایا گیا اس کے بعد ڈرائیور اور کلینر کو جل پلی کے قریب پھینک دیا گیا ۔ متاثرہ افراد کی شکایت پر 8میں سے 5ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ 3مفرور ہیں۔
شادی کے دباؤ سے تنگ لڑکی نے پھانسی لے لی
حیدرآباد۔20۔جنوری (اعتمادنیوز) گھر والوں کی طرف سے مسلسل شادی کے دباؤسے تنگ آکر ایک18سالہ لڑکی نے پھانسی لیتے ہوئے خودکشی کرلی۔ چلکل گوڑہ پولیس نے بتایاکہ سیتا پھل منڈی کے رہنے والے بی نرسیا کی بیٹی جیوتی کے لئے راشتہ تلاش کئے جارہے تھے اس سلسلہ میں 20جنوری کو لڑکے والوں نے جیوتی کے مکان پر رشتہ کی بات چیت بھی کی۔ذہنی الجھن کا شکار جیوتی ابھی شادی نہیں کرنا چاہتی تھی لیکن والدین کا اس پر دباؤ تھا جس پر دلبرداشتہ ہوکر اس نے پھانسی لے لی۔
عمارت کی بلندی سے گر کر مزدور ہلاک
حیدرآباد۔20۔جنوری (اعتمادنیوز) زیر تعمیر عمارت کی چوتھی منزل سے گرکر ایک مزدور ہلاک ہوگیا۔ سیف آباد پولیس نے بتایاکہ بی جے آر نگر خیریت آباد کا رہنے والا22سالہ سائی کمار 31دسمبر کے دن کام کے دوران حادثاتی طورپر نیچے گرگیا تھا۔ شدیدزخمی حالت میں اسے گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں 20دن کے علاج کے باوجود وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔
شاک لگنے سے خاتون فوت
حیدرآباد۔20۔جنوری (اعتمادنیوز) شاک لگنے سے ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ملک پیٹ پولیس نے بتایاکہ ایس ٹی کالونی آسمان گڑھ کی رہنے والی 35سالہ کے جیوتی اپنے مکان کی پہلی منزل سے کپڑے لانے گئی تھی کہ شاک لگنے سے نیچے گرکر شدید زخمی ہوگئی۔ اسے علاج کیلئے عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں جانبر نہ ہوسکی۔
جاروب کش کی خود سوزی
حیدرآباد۔20۔جنوری (اعتمادنیوز) جی ایچ ایم سی کی جاروب کش نے خوسوزی کرلی۔ میرعالم منڈی جے جے نگر کی رہنے والی 45سالہ پی بھاگماں نے 19جنوری کو یہ انتہائی اقدام کیا۔میر چوک پولیس کے مطابق خودسوزی سے پہلے شراب نوشی کے بعد بھاگماں اپنے مکان آئی تھی اور اس نے خود کو آگ لگالی۔ پولیس کو خودسوزی کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.